Saturday, 1 August 2015

Urdu designed beautiful poetry urdu sms about love, bewfai poem



 وہ کون تھا جو چلا گیا
میری رگِ جاں سے قریب تر
وہ کون تھا جو چلا گیا
مجھے چھوڑ کر مجھے توڑ کر
وہ کون تھا جو ملا نہیں
میری خامشیوں میں آج تک 
میری گفتگو سے گیا نہیں
میرے پاس اپنا تو کچھ نہیں
سب اُسی کا ہے میر ہنر فن
میری ذات سے وابستہ تمام تر
اسے کچھ بھی تو نہ قبول تھا
 پر وابستہ اُس کی ذات سے
سبھی خوبیاں سبھی خامیاں 
مجھے ذات اپنی سے تر
 میری رگِ جاں سے قریب تر
وہ کون تھا جو چلا گیا
بھلا اُس میں اُس کا کمال کیا
بھلا اُس کی ذات کا جمال کیا
یہ تو میرے دل کا خلوص ہے 
یہ تو عشق میرے کی معراج ہے
بھلے ذات میری کی نفی ہوئی
پھر بھی مانگوں اس سے خراج کیوں
بھلا اس پہ محبت کا قرض کیا
کہاں اُس پہ میری دسترس
یہ تو جذبہ وہ ہے عظیم تر 
کہاں اس کو کوئی زوال ہے
مجھے ہر گھڑی مجھے ہر پل
بس اُس کا ہی تو خیال ہے
میر ی سوچ سے وہ قریب تر
وہ کون تھا جو چلا گیا
میری رگِ جاں سے قریب تر
اُسے میری چاہ سے کیا غرض
اُس کے دل میں جاگے بھلا کیوں تڑپ
میں اُس کی خاطر سر بسجود
کہ خوشیاں ہوں اُس کے چار سو
پر میری دعا سے اس کو کیا
 وہ تو اپنی دنیا میں گم سدا
اسے میرے غم سے غرض نہیں
پر اپنے جذبے کا کروں میں کیا 
جو میرے دل سے گیا نہیں
اُ س کی اپنے دل پہ گرفت ہے
 اُسے ذات اپنی کا خیال ہے
پر اپنے دل کا کروں میں کیا
جسے گرفتِ غم و ملا ل ہے
میں اس کی یاد میں کہیں نہیں
میں اُس کی یا د کا کیا کروں
جو میرے دل سے گیا نہیں
وہ دل سے میرے قریب تر
وہ کون تھا جو چلا گیا
میری رگِ جاں سے قریب تر
written by Aziz fatima

No comments:

Post a Comment